بین الاقوامی
Trending

حماس نے امن منصوبے پر شرائط رکھ دیں، اسرائیل پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

قاہرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران حماس نے جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کر دیں۔

حماس رہنما فوزی برھوم کے مطابق تنظیم ایک ایسے معاہدے کی خواہاں ہے جو فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی عکاسی کرے۔ شرائط میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلا، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، بے گھر افراد کی واپسی، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ کی تعمیر نو شامل ہیں۔

برھوم نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک بار پھر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button