بین الاقوامی

برلن: جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی معطل کر دی

برلن:جرمن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسے فوجی ساز و سامان کی برآمدگی روک دیں گے جو غزہ میں استعمال ہو سکتا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے جمعے کو کہا کہ حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے گی کیونکہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد ان ہتھیاروں کا غلط استعمال ممکن ہے۔

فریڈرک مرز نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی بھی فوجی ساز و سامان اسرائیل کو نہیں بھیجا جائے گا جو غزہ میں استعمال ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا مقصد سمجھنا مشکل ہو گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمنی ماضی میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے والے اہم ملک رہا ہے۔

دوسری جانب، چین کی وزارت خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ فلسطینی عوام کا حق ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لیئن نے بھی اسرائیل سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں فوجی آپریشنز کو بڑھانے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔ انہوں نے وہاں قیدیوں کی فوری رہائی، ہنگامی انسانی امداد کی فراہمی، اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button