پاکستان
Trending

پنجاب نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا مؤثر مقابلہ کیا:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا موجودہ سیلاب پر بیان

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ سیلاب اٹھاسی کے سیلاب سے بہت مختلف اور شدید ہے جسے "سپر فلڈ” کہنا مناسب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے چند گھنٹوں کے اندر سیلاب کی تباہ کاریوں کا بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث اب تک 35 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے عوام کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت اپنے شہریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی مشکلات کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے سیاست یا گندے پروپیگنڈے کا کوئی جواب نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ٹینٹ سٹی قائم کرے گی تاکہ متاثرین کو مناسب رہائش فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button