پاکستان
Trending

ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز: بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز نے دو کامیاب آپریشنز میں 23 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جن میں پہلے آپریشن میں 12 اور دوسرے آپریشن میں 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث تھے اور علاقے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔

صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button