پاکستان

ڈی جی نیب لاہور کی میگا کھلی کچہری، کرپشن متاثرین کی بڑی تعداد میں شرکت

 

لاہور: نیب لاہور نے کرپشن سکینڈلز کے متاثرین کی دادرسی کے لیے میگا کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں فیوچر ویژن سکینڈل، بحریہ کوزین سکینڈل، اومیگا ہاؤسنگ سکینڈل اور نیو لاہور سٹی کے متاثرین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، پاک عرب ہاؤسنگ، خیابان امین ہاؤسنگ، ایڈن گارڈن اور پروفیشنل کووآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین بھی موجود تھے۔

ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ کے مطابق "فیوچر ویژن سکینڈل کی تحقیقات انکوائری کے مرحلے میں ہیں۔”

"پونزی سکیموں میں ملوث ملزمان کو فوراً ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔نیب لاہور کی پہلی گرفتاری اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اہم پیش رفت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ نیب لاہور نے متاثرین کو اربوں روپے کی ریکوری کرائی ہے اور عوامی مفاد میں اقدامات جاری ہیں۔نیب لاہور کی یہ کوششیں کرپشن کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم ہیں اور عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button