پاکستان
Trending

جیل ملاقاتوں میں وزیراعلیٰ مداخلت نہیں کرتیں:عظمیٰ بخاری

 

لاہور: وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کرانے کا کوئی تعلق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہیں ہے اور وہ سرکاری افسران کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ اگر کوئی قیدی کسی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا تو جیل حکام اسے زبردستی ملاقات پر مجبور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے 420 اور اہل خانہ سے 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، تاہم اس کے باوجود جیل کے باہر ہر ہفتے جلسے کیے جاتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے سابق وزیر قانون سہیل آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون کا مطالعہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button