لاہور:وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں وسائل فراہم کر کے اپنا ہنر دکھانے کے مواقع دیے جائیں۔
انہوں نے ہونہار طلبا میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کو مستقبل میں سرمایہ کاری قرار دیا اور کہا کہ آئی ٹی انقلاب نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے۔




