پاکستان
Trending

یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، میگنس برنر کا پاکستان کے اقدامات کو خراجِ تحسین

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یورپی کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

ملاقات کے دوران یورپی کمشنر میگنس برنر نے غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مؤثر کوششوں کے باعث یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی قابلِ ستائش ہے۔

میگنس برنر نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن میں کمی سے قانونی مائیگریشن کے لیے مزید راستے کھلیں گے، جس سے لوگوں کو قانونی طریقوں سے یورپ جانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ملاقات میں غیر قانونی مائیگریشن کے چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان و یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button