سپریم کورٹ نے رشتہ مانگنے پر خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم فاروق شاہ کی عمر قید کی سزا کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے تیزاب حملہ کر کے غلط کام کیا، ناکام عاشق ہوتا تو خود کو مار کر تاریخ میں اپنا نام بنا لیتا۔
ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزم 13 سال سے قید میں ہے اور گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، تاہم استغاثہ نے بتایا کہ ملزم نے رشتہ انکار پر یہ وحشیانہ اقدام کیا۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا کیونکہ یہ قانون تیزاب گردی کے مقدمات کو جلدی نمٹانے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے ملزم کی سزا برقرار رکھی۔




