کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ حق اور باطل کی ہے، جس میں پاکستان کی جیت یقینی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ فورسز کی کارروائی میں ہلاک 145 دہشت گردوں کی لاشیں حکومت کے قبضے میں ہیں۔ دہشت گردوں نے گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جو ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بی ایل اے بھارت کے ایما پر پاکستان میں پراکسی وار لڑ رہی ہے؛ ایسی تنظیموں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ جنگ کسی قومیت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے اور ہم اس فتنے کے خاتمے تک لڑیں گے۔




