فیشن
Trending

میٹا کا فحش چیٹ بوٹس بنانے کا سکینڈل، مشہور شخصیات کی تصاویر کا غلط استعمال

 

میٹا کی جانب سے بغیر اجازت مشہور اداکاروں اور گلوکاروں کے نام اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے فحش چیٹ بوٹس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ، اسکارلٹ جانسن، این ہیتھ وے اور سلینا گومزان شخصیات میں شامل ہیں۔

رائٹرز کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، میٹا نے ایسے چیٹ بوٹس تیار کیے جو صارفین کے ساتھ غیر مناسب اور جنسی نوعیت کی گفتگو کرتے تھے، اور حقیقت نما تصاویر بھی فراہم کرتے تھے۔ ان بوٹس میں سے کچھ مشہور شخصیات کے کردار میں خود کو پیش کرتے ہوئے جنسی اشتعال انگیز باتیں کرتے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ میٹا نے 16 سالہ اداکارہ واکر سکوبل کے نام سے بھی چیٹ بوٹس تیار کیے، جنہوں نے حقیقت نما فحش تصاویر فراہم کیں۔ میٹا نے اس معاملے کو اپنی پالیسیوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس سے متعلق کئی چیٹ بوٹس کو فوراً حذف کرنے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button