پاکستانکاروبار

حکومتِ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں اس کی نئی قیمت 275 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہ نئی قیمتیں 16 اکتوبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button