پاکستان
Trending

چمن بارڈر پر بابِ دوستی محفوظ، طالبان کا دعویٰ جھوٹا نکلا

 

چمن :چمن بارڈر پر بابِ دوستی سے متعلق افغان طالبان کے دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، گیٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور یہ مکمل محفوظ حالت میں موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے پاکستان پر الزام عائد کیا گیا کہ گیٹ کو تباہ کیا گیا ہے، جب کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ افغان سائیڈ پر موجود گیٹ کو طالبان نے خود دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا۔

 

سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آئی جی ایف سی نارتھ نے چمن سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 

حکام کے مطابق، افغان طالبان جھوٹے دعووں اور مذہب کے نام پر پروپیگنڈے کے ذریعے نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا مقصد سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنا اور پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے۔

 

سیکیورٹی فورسز کے مطابق چمن بارڈر پر صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا دراندازی کے خلاف ہر سطح پر ردعمل کے لیے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button