واشنگٹن :ٹرمپ انتظامیہ نے ایچ ون بی ویزا کے لیے سخت نگرانی کے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے تحت قونصلر افسران درخواست گزاروں کے پیشہ ورانہ پس منظر، آن لائن سرگرمیوں اور سابقہ ذمہ داریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ ایسے افراد جن کے نظریات یا عمل بنیادی شہری آزادیوں کے خلاف ہوں، امریکہ میں حساس شعبوں تک رسائی نہ حاصل کر سکیں۔
یہ نئی سختیاں نئے اور دوبارہ آنے والے دونوں درخواست گزاروں پر لاگو ہوں گی۔ ماہرین اور ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت بعض درخواست گزاروں کو ذاتی تشریح یا غیر واضح الزامات کی بنیاد پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایچ ون بی ویزا ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دیگر ہائی اسکلڈ شعبوں کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے، جہاں بھارت، چین اور دیگر ممالک کے ماہرین کام کرتے ہیں۔




