ویب ڈیسک: ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے کہا ہے کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایسے اقدامات معاشرے میں خوف پیدا کرتے ہیں اور اقلیتی خواتین کے تحفظ پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ واقعے کے بعد نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست زور پکڑ گئی ہے۔
کانگریس پارٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ بدتمیزی ناقابلِ معافی ہے، کیونکہ خاتون ڈاکٹر صرف اپنا اپائنٹمنٹ لیٹر لینے آئی تھیں۔




