بین الاقوامی
Trending

ایران کا اسرائیل کی قیادت پر براہِ راست وار: نیتن یاہو کا دفتر بیلسٹک میزائلوں کی زد میں

 

تہران / تل ابیب : مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایران کے اسلامک پاسدارانِ انقلاب گارڈز (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک انتہائی حساس آپریشن کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ ٹومر بار کی رہائش گاہ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، حملے کے بعد نیتن یاہو کی قسمت تاحال "نامعلوم” ہے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘سپاہ نیوز’ کے مطابق، یہ حملہ اچانک اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کیا گیا۔ حملے کے بنیادی اہداف درج ذیل تھے ۔ تل ابیب میں واقع اسرائیلی وزیراعظم کا دفتر، جو ملک کا اعصابی مرکز سمجھا جاتا ہے۔اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر ٹومر بار کی قیام گاہ، جو فضائی آپریشنز کے نگران ہیں۔
اس حملے میں ایران نے اپنے جدید ترین ‘خیبر شکن’ بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے۔ اس میزائل کی خاص بات اس کی رفتار اور دفاعی نظاموں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت ہے۔ رینج: 2,000 کلومیٹر (پورے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت)۔ وار ہیڈ: 1,500 کلوگرام وزنی بارود۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، خیبر شکن میزائل کا انتخاب ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے جدید ترین دفاعی حصار (Iron Dome) کو توڑنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button