پاکستان
Trending

اسلام آباد میں ‘بڑی بیٹھک’: عالمی جنگ کے سائے اور پاکستان کا دفاعی و سفارتی لائحہ عمل

 

اسلام آباد : مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت آج ایک اہم سر جوڑ بیٹھک کرے گی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس کو ملک کی مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اعلیٰ سطحی مشاورت میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور عسکری حکام درج ذیل اہم نکات پر غور کریں گے، پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات اور جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
خلیجی ریاستوں پر ممکنہ حملوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور پاکستان کے تزویراتی مفادات پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے موجودہ ذخائر اور عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کی صورت میں ترسیل کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی پلان پر غور ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بحران کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملک میں "اسمارٹ لاک ڈاؤن” اور بجلی کی بچت کے دیگر اقدامات زیرِ غور ہیں۔ اجلاس میں حکام کو ان ممکنہ انتظامی تبدیلیوں پر بریفنگ دی جائے گی تاکہ ملکی معیشت کو بڑے جھٹکے سے بچایا جا سکے۔
اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ فوجی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ پاکستان کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے دفاعی اور معاشی مفادات کا تحفظ کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button