تہران : علاقائی امن اور بین الاقوامی سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اپنا اعلیٰ سطح کا وفد ایران روانہ کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایئرپورٹ پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف ڈیفنس فورسز کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچے ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، اس دورے کے مقاصد درج ذیل ہیں۔
فیلڈ مارشل ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں ثالث کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایرانی قیادت کے ساتھ ایران، امریکہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو شروع کرنے کے طریقہ کار پر مشاورت کی جائے گی۔تہران میں ہونے والی یہ ملاقاتیں خطے کو کسی بڑے فوجی تصادم سے بچانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔




