پاکستان
Trending

مریم نواز کا راولپنڈی میں تعمیراتی ریکارڈ؛ 179 دن میں ‘معرکہ حق سکوائر’ مکمل، سگنل فری کوریڈور کا افتتاح

 

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں تعمیراتی رفتار کا نیا معیار قائم کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے منفرد میگا پراجیکٹ "معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے جس میں محض 179 روز کے قلیل عرصے کے اندر 5 انڈر پاسز، دو اوور ہیڈ برجز اور ایک جدید پیڈسٹرین برج مکمل کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد سگنل فری کوریڈور کے مختلف حصوں، بالخصوص انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک کے روٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روات سے موٹر وے تک 25 کلومیٹر طویل اس کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں بلا تعطل گزر سکیں گی۔ منصوبے کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرے فیز پر کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے منصوبے کی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ سگنل فری کوریڈور راولپنڈی کے اربن کلچر کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس عظیم الشان منصوبے کے اگلے مرحلے میں ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی نئے انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے، جس کے بعد اس پورے کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوورز فعال ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button