پاکستان
Trending

عمان میں پاکستان اردن وزرائے خارجہ ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت

 

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے عمان میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، دفاعی، اقتصادی اور تعلیمی شعبوں میں روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے اردن کی حمایت اور انسانی امداد کے اقدامات کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button