پاکستان
Trending

محسن نقوی کا پولیس اصلاحات کے لیے بڑا اقدام، غیر ملکی تربیت کو مستقل پروگرام بنانے اور انوسٹی گیشن سنٹر کے قیام کا اعلان

 

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی، جس میں پولیس افسران کی جدید تربیت اور تفتیشی نظام میں بہتری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پولیس افسران کے لیے غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت کے نظام کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ پولیس فورس کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انوسٹی گیشن سنٹر کے قیام کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر معمولی نوعیت کے جرائم کے مقدمات کی تیز رفتار تحقیقات اور مؤثر حل میں معاون ثابت ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھا کر پولیس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button