پاکستان
Trending

نئے صوبوں کا فیصلہ جلسوں میں نہیں، اسمبلیوں میں ہوگا، سندھ کی تقسیم قبول نہیں: شرجیل میمن

 

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن نے نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر واضح کیا ہے کہ سندھ کی تقسیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نئے صوبوں سے متعلق فیصلہ صرف آئینی طریقہ کار کے تحت اسمبلیاں کریں گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کی 5 ہزار سال پرانی تہذیب اور تاریخ ہے، سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نئے صوبوں سے متعلق مؤقف واضح ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ کسی ٹاک شو، تقریب، جلسے یا جلوس میں نئے صوبے بنانے کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ اسمبلیوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ نئے صوبے بنیں گے یا نہیں، ملک آئین کے تحت چلنا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کو اپنی مٹی اور سندھ کے لفظ سے محبت ہے۔ سندھ اسمبلی میں بیٹھے لوگ مر جائیں گے لیکن سندھ کی تقسیم پر سودا نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم کے ارکان پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم کے دوستوں کے ساتھ ہمدردی ہے، تاہم اسمبلی میں ان کے ارکان نے دل سے تقریر نہیں کی۔ ایم کیو ایم کے دوست پوائنٹ اسکورنگ کے لیے تقریریں کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button