پاکستان
Trending

پمز آتشزدگی میں نومولود کی جان بچانے والی رضیہ نورین کی بہادری کو وزیراعظم کا خراجِ تحسین

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پمز آتشزدگی کے دوران نومولود کی جان بچانے والی نرس رضیہ نورین نے ملاقات کی، وزیراعظم نے نرس کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر نومولود کی زندگی بچائی، ان کا یہ عمل عظیم ہے۔ پوری قوم نرس رضیہ نورین کی ہمت اور بہادری کی معترف ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نرس رضیہ نورین کا کارنامہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ اس نیک عمل پر اللہ تعالیٰ انہیں اجرِ عظیم عطا فرمائے گا۔

وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا اور ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔

ملاقات کے دوران نرس رضیہ نورین نے پمز آتشزدگی کے واقعے سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا اور حوصلہ افزائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button