اسلام آباد:اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش نے ایک بار پھر انٹری دے دی، موسلادھار بارش کے باعث مختلف شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، کشمیر اور پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کیا جائے۔




