پاکستان
Trending

اسلام آباد میں احتجاج ہوا تو سخت ایکشن ہوگا، مستقل بندوبست کریں گے: محسن نقوی

 

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی صورت میں سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس بار احتجاج سے نمٹنے کے لیے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد آئے اور شہر میں تمام معاملات بند ہوجائیں، اس بار مستقل حل تلاش کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے، بند گلی میں نہ جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی میں اکثریت لانگ مارچ کی حامی نہیں، جبکہ پارٹی کو خود بھی معلوم نہیں کہ اس کے مطالبات کیا ہیں۔

محسن نقوی نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے جنازوں میں صوبائی حکومت کے کسی وزیر نے شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو شہداء کے جنازوں میں بھی شرکت کرنی چاہیے تھی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے اور اس حوالے سے کام جاری ہے۔ پٹرول کی سپلائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سپلائی بحال رکھنا بہت مشکل ہے اور ایک ایک جہاز بڑی مشکل سے نکلوایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button