پاکستان
Trending

کوہاٹ واقعہ، عطا تارڑ کی شہید پولیس اہلکار فہیم اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات

 

 

کوہاٹ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کوہاٹ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار فہیم اللہ کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے شہید فہیم اللہ کے والد سے بھی ملاقات کی اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستانی قوم فہیم اللہ جیسے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ شہداء نے ملک کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہادر اہلکاروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما صادق رضا بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button