پاکستان
Trending

ایئر ڈیفنس سسٹم کی کارروائی،سرحدی علاقوں میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی ناکام

 

اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود میں 8 ڈرونز کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز اور پاک فضائیہ کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button