ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔




