پاکستان
Trending

جائیداد کا این او سی چاہیے تو کوڑا ٹیکس دینا ہوگا، ایکسائز کا نیا فیصلہ

 

لاہور: جائیداد مالکان کے لیے اہم خبر، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی کے این او سی کے حصول کے لیے کوڑا ٹیکس کی ادائیگی بھی لازمی قرار دے دی۔

نئے فیصلے کے تحت کوڑا ٹیکس کی نادہندہ جائیداد کا این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، جبکہ جائیداد کی خرید و فروخت بھی کوڑا ٹیکس کی ادائیگی سے مشروط ہوگی۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق این او سی کے اجرا سے قبل کوڑا ٹیکس کے تمام واجبات کی ادائیگی ضروری ہوگی۔ اس سے پہلے صرف پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے بعد این او سی جاری کیا جاتا تھا۔

نئی شرط کے باعث جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کو اب پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ کوڑا ٹیکس کے واجبات بھی کلیئر کرنا ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button