پاکستان
Trending

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم سے ملاقات، تجارت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

 

دوشنبے: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوشنبے میں تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسولزادہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس کے انتظامات پر تاجک قیادت کو سراہا۔ انہوں نے تاجکستان کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر تاجک حکومت اور عوام کو مبارکباد بھی پیش کی۔

دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، آبی وسائل کے تحفظ اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے قومی ادارہ برائے آفات سے نمٹنے (این ڈی ایم اے) کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور تاجکستان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button