پاکستان
Trending

30سال سے گرین بیلٹ پر قائم تھانہ کھنہ مسمار، سرکاری اراضی واگزار کرانے کا عزم: محسن نقوی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی اور گرین بیلٹس پر قائم تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کسی کو سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ کے مطابق کھنہ پل انٹرچینج کی گرین بیلٹ پر گزشتہ تین دہائیوں سے قائم تھانہ کھنہ کی عمارت مسمار کردی گئی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ تھانے کو فی الحال کرائے کی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پولیس کے امور متاثر نہ ہوں۔ چیئرمین سی ڈی اے پولیس کے لیے تھانے کی نئی عمارت تعمیر کرکے فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کی بحالی اور سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ اور شہری علاقوں میں سبز مقامات کی بحالی ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button