پاکستان

پنجاب وائلڈلائف نے لاہور میں 198 بگ کیٹس رکھنے والوں کی نشاندہی کر دی

لاہور: پنجاب وائلڈلائف نے لاہور ریجن میں بگ کیٹس رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرز لاہور، عدنان ورک کے مطابق، سروے میں لاہور ریجن کے 39 افراد نے مجموعی طور پر 198 شیر اور چیتے (بگ کیٹس) ڈکلیئر کیے تھے۔

سروے کے دوران غیر قانونی طور پر رکھی گئی 15 بگ کیٹس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ بگ کیٹس رکھنے والے تمام افراد کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے متعلقہ افراد کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے اور سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

ڈپٹی چیف وائلڈلائف نے واضح کیا ہے کہ بگ کیٹس کی غیر قانونی ملکیت ناقابل قبول ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button