پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

اسلام آباد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھر اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔

3 اگست کو ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

دورے کے بعد 3 اگست کی شام ایرانی صدر وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button