میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں پولیس نے شاپ لفٹنگ میں ملوث ایک بھارتی گینگ کو بے نقاب کیا ہے، جس کے نتیجے میں 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ گینگ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چوری کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس کے مطابق، یہ 19 افراد ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ تھے، جو بڑے سپرمارکیٹس کو نشانہ بنا رہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر انفرادی طور پر 25 ہزار سے 1 لاکھ 36 ہزار ڈالر تک مالیت کی چوریوں کا الزام ہے۔
چوری ہونے والی اشیاء میں بچوں کی مصنوعات، وٹامنز، ادویات، اسکن کیئر پراڈکٹس اور الیکٹرک ٹوتھ برشز شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زیادہ تر بھارتی عارضی ویزوں پر آسٹریلیا میں مقیم تھے، اور یہ نیٹ ورک ایک بڑے مجرمانہ گروہ کا حصہ تھا۔
پولیس نے اس کارروائی کو میلبرن کی مارکیٹ میں ہونے والی بڑے پیمانے پر چوریوں کی روک تھام میں اہم کامیابی قرار دیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو آئندہ چند ماہ میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس واقعے نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید شرمندگی کا سامنا کرایا ہے، جہاں بھارتی شہری مختلف ممالک میں ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔




