لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہریکے کے مقام پر پانی چھوڑنے کی وارننگ موصول ہوئی ہے، جسے فوری طور پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھاکرہ ڈیم اپنی مکمل سطح پر بھر چکا ہے جبکہ ستلج کے مقام پر بند ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ستلج دریا کا پانی تیزی سے سلیمانکی کے مقام سے گزر رہا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں ممکنہ خطرات بڑھ گئے ہیں۔




