اسلام آباد: فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، خاص حالات میں کمیٹی کی اجازت سے ٹیکس دہندگان کو زیادہ سے زیادہ 15 دن کی مہلت دی جا سکتی ہے، بشرطیکہ وہ اپنی واجب الادا رقم 30 ستمبر تک ادا کر چکے ہوں۔
ایف بی آر نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ آئی آر ایس (IRS) سسٹم مکمل فعال ہے اور اس میں کسی قسم کی سست روی نہیں ہے۔ نئے آسان انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے ذریعے ٹیکس دہندگان بغیر کسی مشکل کے اپنے ریٹرن جمع کرا سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے لیٹ فائلر کا درجہ پائیں گے اور انہیں قانون کے مطابق جرمانے بھگتنا ہوں گے۔




