اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل اور غم کی گھڑی میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم مذہبی و سیاسی رہنما تھے اور ان کی خدمات اور قیادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے حکومتِ ایران اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اس یکجہتی کو برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ موجود تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔




