نئی دہلی:بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایئر لائنز کو شدید مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ ایئر لائنز نے بھاری خسارے کے باعث حکومت سے 4 ہزار کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی پروازوں کو متبادل اور طویل راستوں پر منتقل کیا گیا، جس سے اخراجات کئی گنا بڑھ گئے۔ اس صورتحال میں بھارتی حکام نے چین کی فضائی حدود کے استعمال کا راستہ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔
فضائی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان کے ساتھ فضائی تجارت مؤثر ثابت نہیں ہو رہی، جس نے مجموعی مالی دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔




