فیشن

اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی، جس پر انہیں فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اداکارہ ایک اہم پروجیکٹ کی مصروفیات اور ذہنی دباؤ کے باعث جسمانی تھکن کا شکار تھیں، جس کی وجہ سے ان کی صحت متاثر ہوئی۔

اداکارہ کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام اور جسمانی مشقت سے گریز کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔

صبا قمر کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button