پاکستان
Trending

پاکستانی پاسپورٹس کے رنگ اور ڈیزائن میں بڑی تبدیلی متوقع، وزارت داخلہ سے اجازت طلب

اسلام آباد: ملک میں جاری کیے جانے والے پاکستانی پاسپورٹس کے رنگ اور ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے، جس کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارت داخلہ سے باضابطہ اجازت طلب کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق، عوامی، سرکاری اور ڈپلومیٹک پاسپورٹس کے لیے نئے رنگوں اور جدید ڈیزائن کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ ان دستاویزات کی سیکیورٹی اور شناخت میں بہتری لائی جا سکے۔ نئے پاسپورٹس میں سیکیورٹی کے جدید فیچرز شامل کیے جائیں گے جو جعلسازی کے خلاف مؤثر حفاظتی اقدامات فراہم کریں گے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستانی شہریوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ اور جدید سفری دستاویزات فراہم کرنا ہے، تاکہ پاکستان کے سفری دستاویزات کی وقعت عالمی سطح پر مزید بہتر ہو سکے۔

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد، نئے ڈیزائن کے تحت پاسپورٹس کی اشاعت کا عمل شروع کیا جائے گا۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button