اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کو کارروائیوں سے نہ روکا تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ کوئی بھی ملک دوسرے کی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، لیکن "فتنہ الخوارج” نامی گروہ افغان طالبان کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔
خواجہ آصف کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان، افغانستان، قطر اور ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا اور جب تک اس کی پاسداری کی جاتی رہے گی، امن قائم رہے گا۔ تاہم خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔




