پاکستان
Trending

پاکستان میں بلیو اکانومی منصوبوں میں تیزی، حکمتِ عملی مرتب

 

اسلام آباد :ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے بلیو اکانومی سے استفادے کی نئی حکمت عملی منظور کر لی گئی۔ وزارتِ سمندری امور کے "Maritime @100” پروگرام کا مقصد 2047 تک پاکستان کو علاقائی بلیو اکانومی ہب بنانا ہے۔

شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں میں 100 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں، جبکہ پی این ایس سی کے بیڑے میں آئندہ تین برسوں میں 15 نئے جہاز شامل کیے جائیں گے۔ پورٹ قاسم میں گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” بھی قائم کیا جائے گا۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ہے۔ نیشنل فشریز پالیسی کے تحت ڈیپ سی فشنگ اور برآمدات میں اضافہ ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button