ہیوسٹن: اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کے بارے میں فلرٹنگ کی خبریں درست نہیں، وہ صرف خوش مزاج اور دوستانہ طبیعت کے مالک ہیں۔ پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کے سلسلے میں ہیوسٹن میں موجود اداکارہ نے مداحوں سے گفتگو میں بتایا کہ سیٹ پر ہونے والی چھیڑ چھاڑ کو غلط معنی دینا مناسب نہیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید، وہ خود اور ہدایت کار ندیم بیگ مل کر ایک مزاحیہ ماحول پیدا کرتے ہیں، جو صرف پیشہ ورانہ دوستی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انڈسٹری میں طویل عرصہ ایک ساتھ کام کرنے سے قریبی تعلقات بن جاتے ہیں، اور اسی دوستی کا اظہار ہلکے پھلکے مزاح کی شکل میں ہوتا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ "ہم سب دوست ہیں، یہی حقیقت ہے”، اور ساتھ ہی مزاحیہ انداز میں ہمایوں سعید کو فلرٹنگ کی فہرست میں پہلے، احسن خان کو دوسرے اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا، جبکہ اظفر رحمان کو اپنا بہترین دوست قرار دیا۔




