کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کی ہر ایک پائی شہر پر خرچ کی جا رہی ہے اور یہ سال ترقی اور عوامی مسائل کے حل کا سال ہوگا۔
یونیورسٹی روڈ کا کام 31 جولائی تک اور بلوچ ایکسپریس وے 31 جنوری تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ جام صادق پل پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے منشور کے مطابق شہر چلا رہی ہے۔




