پاکستان
Trending

سڈنی بیچ حملہ: بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی منظر عام پر آئی

اسلام آباد: سڈنی میں حالیہ دہشت گرد حملے نے بھارت کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے کردار کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے، جس سے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق ہوتی ہے۔

حملے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ساجد اکرم اور اس کے بیٹے نوید اکرم بھارتی پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر کرتے رہے اور آسٹریلوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ دونوں یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن گئے، جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی اور 28 نومبر کو واپس آئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ممکنہ کردار کی نشاندہی کی ہے، جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سڈنی حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جس نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے سوالات بڑھا دیے ہیں۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button