اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے بیانیے کو ناکام بنائے گی اور انہیں معاشرے میں اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں پیغامِ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی، جہاں علما سے ملاقات کر کے یہ پیغام دیا جائے گا کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردی منظم نیٹ ورکس اور غیر ملکی فنڈنگ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے، تاہم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیغامِ امن کمیٹی میں اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں اور یہ کمیٹی معاشرے میں امن و ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔




