اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایکس ٹویٹر پر "آپریشن غضب للحق” کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں 415 افغان طالبان کے اہلکار ہلاک اور 580 زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران دشمن کی 182 چیک پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں، اور افغان طالبان کی 31 چیک پوسٹوں پر پاکستان کا قبضہ ہوگیا ہے۔
عطاتارڑ نے یہ بھی بتایا کہ 185 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی گئی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران افغانستان کے 46 مقامات پر مؤثر فضائی حملے بھی کیے گئے، جنہوں نے دشمن کی حکمت عملی کو کمزور کر دیا ہے۔




