پاکستان
Trending

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم علاقائی امور پر مشاورت

 

اسلام آباد :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کے درمیان اسلام آباد میں ایک اہم نشست ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ یہ ملاقات خطے کی موجودہ حساس صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کی حامل قرار دی جا رہی ہے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے کثیر الجہتی امور اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
پاک، ایران سرحدوں کی سکیورٹی اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔ فریقین نے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی اور تمام سطحوں پر روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں قیامِ امن کے حوالے سے پاکستان کی عسکری قیادت کی بصیرت اور قربانیوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button