اسلام آباد:وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا۔اس ملاقات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اہم ترین ستون موجود تھے۔
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی ابتر ہوتی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے مشترکہ کردار پر تبادلہ خیال ،
دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم، سرحدی انتظام اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق ہوا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ سے یہ مشترکہ ملاقات بین الاقوامی سطح پر یہ پیغام دیتی ہے کہ پاکستان اور ایران خطے کے استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ ملاقات میں خطے کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات اور سفارت کاری کے عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔




