پاکستان
Trending

پنجاب اسمبلی میں "پاکستان زندہ باد” کے نعرے: معرکہِ حق کی فتح پر مسلح افواج کی خدمات کے اعتراف میں قرارداد منظور

 

لاہور: پنجاب اسمبلی نے معرکہِ حق میں پاک فوج کی تاریخ ساز کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی اداروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرِ خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ جب پاکستانی شاہینوں نے بھارتی صفوں کو تہہ و تیغ کیا تو دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہو گیا، جو ہماری عسکری برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایوان نے اس فتح کو قومی اتفاق و یگانگت کا مرہونِ منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ علما کرام، میڈیا، سول سوسائٹی اور اقلیتی برادری کا افواجِ پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہی اصل کامیابی تھی۔
قرارداد کے متن میں واضح کیا گیا کہ "جنگیں صرف ہتھیاروں سے نہیں بلکہ جذبوں سے لڑی جاتی ہیں”۔ ہماری فوج موت کو فخر سمجھ کر گلے لگاتی ہے جبکہ دشمن کی فوج موت کے ڈر سے فرار کی راہیں تلاش کرتی ہے۔پنجاب اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اب بھارت کی کسی بھی ناپاک سوچ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور پوری قوم اپنی محافظ افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button